ابنا: پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں پرفیوم چوک پرواقع ایک ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی پر موٹرسائیکل سوار تین نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فیصل نامی شخص ہلاک اور بابر زخمی ہوگیا۔ جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی ہونے والا شخص پراپرٹی کا کام کرتے تھے اور واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ ے ملحقہ گلی نمبر 7 سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ مقتول کی شاخت نہیں ہو سکی ہے۔ .....
/169